راولپنڈی رنگ روڈ کا پی سی ون منظور ہوگیا !!!

October 21, 20210

راولپنڈی رنگ روڈ کے نظرثانی شدہ منصوبے  کی اراضی کے حصول کی اجازت اور 6 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کے پی سی ون کی پنجاب  پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ نے منظوری دیدی.

اگرچہ زمین مالکان سے ریکوری ابھی تک نہیں کی جا سکی جو کہ ریڈیو پاکستان سے روات اور سنگ جانی تک کے پرانے ڈیزائن پر ادا کی تھی ۔ بد عنوانی کے الزمات کے بعد اراضی کے حصول روک دیا گیا تھا مگر بہت سے لوگوں کو رقم دے دی گئی تھی ۔

لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے سیکشن 48 (1) کے تحت راولپنڈی اور اٹک میں منصوبے کی غیر قانونی تشہیر کے بعد حاصل کی گئی زمین کی مد میں زمین مالکان کو دی گئی رقم واپس وصول کی جائے گی ۔ بد عنوانی کے الزمات سامنے آنے کے بعد  راولپنڈی اور اٹک میں زمین کا حصول منسوخ کردیا تھا منصوبے کے لیے جن افراد کی زمینیں حاصل کی گئیں ان سے رقوم کی وصولی کے لیے کام کا آغاز ہوگیا ہے لیکن ابھی مکمل نہیں ہوا۔

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے تحت نیا روڈ 38.3 کلو میٹر طویل ہوگا جو روات کے قریب بانتھ سے شروع ہوگا اور اس اختتام لاہور    اسلام آباد موٹروے کے قریب ٹھلیاں میں ہوگا.

نئی قیمتوں کا تعین علاقے میں دفعہ 4 کے نفاذ کے بعد ہوگا جس کے تحت لوگوں کو زمین کی خرید و فروخت سے روک دیا جائے گا ،

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ن لیگ دور حکومت میں 2014 میں منظر عام پر آیا تھا ، مگر پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد نیا منصوبہ بنایا گیا جوکہ کرپشن کے الزمات کی نظر ہوگیا ۔

اب خبر یہ ہے کہ رنگ روڈ منصوبے کے لیے پی سی ون کی منظوری کے بعد زمین کے حصول کا کام شروع کردیا گیا ہے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں لینڈ ریونیو حکام کا اجلاس ہوا تھا جس میں ڈائریکٹر لینڈ نے آر ڈی اے کو زمین کی تفصیلات فراہم کرانے کا حکم دیا تھا. اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت منصوبے کے فنڈز فراہم  کرے گی ۔  کیونکہ یہ منصوبہ پبلک ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تعمیر کیا جائے گا، تاہم رواں مالی سال کے بجٹ میں منصوبے کے لیے رقم مختص نہیں کی گئی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

SMARTWAYHeadquarters
Organically grow the holistic world view of disruptive innovation via empowerment.
OUR LOCATIONSWhere to find us
https://smartwayconsultants.com/wp-content/uploads/2019/04/img-footer-map.png
GET IN TOUCHSmartway Social links
Taking seamless key performance indicators offline to maximise the long tail.
SMARTWAYHeadquarters
Organically grow the holistic world view of disruptive innovation via empowerment.
OUR LOCATIONSWhere to find us
https://smartwayconsultants.com/wp-content/uploads/2019/04/img-footer-map.png
GET IN TOUCHSmartway Social links
Taking seamless key performance indicators offline to maximise the long tail.

Copyright by Smartway Consultants. All rights reserved.

Copyright by Smartway Consultants. All rights reserved.