!!!کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ زون سی پیک میں شامل

September 27, 20210

!!! کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ زون سی پیک میں شامل

 

کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ زون کو چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل کرنا ساحلی شہر کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان

پاکستان کی ساحلی پٹی تقریباً 2700 کلومیٹر طویل ہے ۔ جس پر بے شمار ایسے مقامات ہیں جہاں پر بہترین بندگاہیں تعمیر کی جاسکتی تھی ۔ مگر صرف کراچی شہر میں ہی دو بندرگاہیں ایسی ہیں جو آپریشنل ہیں ۔ اور سی پیک کے بعد گوادر بندر گاہ کسی حد تک آپرنیشنل ہوئی ہے ۔ کراچی میں موجود پورٹ قاسم اور کراچی بندر گاہ ناقص حکمت عملی اور عدم توجہی کی وجہ سے وہ مقام حاصل نہ کرسکی جو کہ خطے کی دیگر بندرگاہوں کو حاصل ہے ۔

مگر موجودہ حکومت اس حوالے سے کچھ اہم پیش رفت کرتی نظر آتی ہے ۔ 25 ستمبر کو وزیر اعظم نے کراچی ڈویلپمنٹ زون کی سی پیک میں شمولیت کی نوید سنائی ۔

 

وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون کی سی پیک میں شمولیت پر وزارت بحری امور کو شاباش دی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون  ایک گیم چینجر منصوبہ ہے، یہ منصوبہ کراچی کو دیگر ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل کرے گا، اس سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے، ماہی گیروں کے لئے ساحل سمندر صاف ہوگا اور کم آمدنی والے افراد کے 20 ہزار نئے گھر بنیں گے۔

 

 

 

اس منصوبے کے حوالے سے وزیر بحری امور علی زیدی نے اعلان کیا ہے  کہ اربوں ڈالر کا یہ میگا پراجیکٹ کراچی پورٹ ٹرسٹ  کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا جائے گا۔

اور متوقع سرمایہ کاری کا حجم تقریبا 3.5 بلین امریکی ڈالر ہے۔

اس منصوبے کے تحت کے پی ٹی کے لیے چار نئے برتھ کی تعمیر شامل ہے۔ پاکستان کے تجارتی مواقوں کو بڑھانے کے لیے ایک جدید ترین ماہی گیری بندرگاہ بھی بنائی جائے گی، جس میں عالمی معیار کا فشریز ایکسپورٹ پروسیسنگ زون ہوگا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ منصوبہ اپنی مقرہ مدت میں مکمل ہوتا بھی یا نہیں ۔ کیونکہ سی پیک کے تحت بننے والے دیگر منصوبے بھی سست روی کا شکار ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

SMARTWAYHeadquarters
Organically grow the holistic world view of disruptive innovation via empowerment.
OUR LOCATIONSWhere to find us
https://smartwayconsultants.com/wp-content/uploads/2019/04/img-footer-map.png
GET IN TOUCHSmartway Social links
Taking seamless key performance indicators offline to maximise the long tail.
SMARTWAYHeadquarters
Organically grow the holistic world view of disruptive innovation via empowerment.
OUR LOCATIONSWhere to find us
https://smartwayconsultants.com/wp-content/uploads/2019/04/img-footer-map.png
GET IN TOUCHSmartway Social links
Taking seamless key performance indicators offline to maximise the long tail.

Copyright by Smartway Consultants. All rights reserved.

Copyright by Smartway Consultants. All rights reserved.