The Secret to Build a Strong and Sustainable Building!

September 20, 20210

اپنا گھر ، اپنی چھت یہ وہ خواب ہے جس کی خوائش ازل سے ہے اور ابد تک رہے گی ۔ اگر آج کی بات کی جائے تو گھروں کی تعمیر آسان کام نہیں، زندگیاں لگ جاتی ہیں سرمایہ اکھٹا کرنے میں تب جا کر کہیں مکان کے لیے پیسے جمع ہوتے ہیں۔  اب اتنی محنت مشقت اور صبر سے جمع شدہ رقم کو کسی ایسی عمارت میں صرف کیا جائے جو اور کچھ نہیں تو کم از کم محفوظ، مضبوط اور پائیدار تو ہو۔ کیونکہ غیر معیاری مٹیریل سے بنی عمارتیں اکثر ملبے کا ڈھیر بن جاتی ہیں۔

  مضبوطی اور پائیدار عمارت کے لیے ضروری ہے کہ بنیاد سے آخری اینٹ تک مٹیرل اور اصلوب پر سمجھوتا نہ کیا جائے۔ جنوبی ایشیا یا خاص طور پر پاکستان کی بات کی جائے تو  مغلوں کی بنائی عمارتیں آج بھی اپنی استقامت اور مضبوطی کے حوالے سے معیار مانی جاتی ہیں کیونکہ ان کو پائیدار تعمیراتی اصول کے تحت بنایا گیا تھا اور ان کی آرائش و زیبائش کے ساتھ مضبوطی و پائیداری کو اولین ترجیح دی گئی تھی۔

 

مستحکم یا پائیدار فن تعمیر جو عوامل کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ان میں چند یہ ہیں ۔

کسی بھی عمارت کی مضبوطی کا دارمدار اس کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ وہ جو کہتے ہیں کہ بنیاد مضبوط تو گھر مضبوط ، درست کہتے ہیں ۔

کسی بھی عمارت کی تعمیر سے پہلے سے سیول ٹیسٹ ضروری ہے، تاکہ اندازہ ہوسکے کہ جس زمین پر عمارت بنائی جائے گی وہ کس کیٹگری میں فال کرتی ہے ۔ اگر تو زمین پکی نہیں ہے اور بھربھری ہے تو

مسالہ مضبوط رکھا جاتا ہے اور بنیاد ڈالنے سے پہلے گہرا گڑھا کھودا جاتا ہے۔ اس گڑھے کو مضبوط اور پائیدار پتھروں سے بھرا جاتا ہے تاکہ اس کے نیچے کی زمین کا بھربھراپن تعمیراتی ڈھانچے کو متاثر نہ کرے۔ اس کے بعد بنیاد ڈالنے کا مرحلہ آتا ہے، جس میں بٹومن کی زیادہ مقدار اور سریے کا استعمال اسٹرکچر کو پائیدار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جب ایک مضبوط ڈھانچہ تشکیل پاتا ہے تو دیواریں کھڑی کرتے وقت بلاکس اور اینٹوں کی ہموار چنائی اہم ہوتی ہے۔ ہر ایک اینٹ کو درست بٹھانا بھی فنِ تعمیر کا کمال شمار ہوتا ہے۔

کسی بھی مکان یا عمارت کو بناتے وقت اس بات کا خاص طور پر خیال جانا ضروری ہے کہ وہ عمارت ہوا دار، روشن اور کشادہ  ہو۔ بظاہر مکان کی مضبوطی اور پائیداری سے ان عوامل کا تعلق ظاہر نہیں ہوتا۔ لیکن ان خصوصیات کے بغیر آپ کسی بھی عمارت کو نمی کے باعث بوسیدگی کے اثرات سے نہیں بچاسکتے۔ اس لیے کسی بھی مکان کے ڈیزائن میں کشادگی کے ساتھ کھڑکیوں اورگیلریوں کا دانش مندانہ استعمال اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بند گھر نہ صرف تعفن اور گھٹن کا باعث بنتا ہے بلکہ کیڑے مکوڑوں اورد یگر حشرات الارض کو بھی دعوتِ عام دیتا ہے۔

 

 

عمارتوں کی خوبصورتی اور پائیداری کے لیے ضرری ہے کہ آپ بہترین لکڑی کے استعمال کو بھی یقینی بنائیں۔ لکڑی کے دروازے کھڑکیاں روشن دان اور الماریاں راحت کا احساس پیدا کرتے ہیں۔  کیونکہ آج جب پوری دنیا کو ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے تو ایک بار پھر ٹھنڈی تاثیر رکھنے والی لکڑی کی کھڑکیوں کے استعمال پر توجہ دی جانے لگی ہے۔ ماہرین تعمیرات اب لکڑی،المونیم اور اسٹیل کے حسین امتزاج پر دھیان دے رہے ہیں، ساتھ ہی پتھر کی مختلف اقسام کے استعمال کی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ پوری دنیا میں سبز مکانات کا تصور اس فلاسفی پر مبنی ہے کہ ہوادار گھر کے بغیر ہمارا جینا محال ہے کیونکہ تازہ ہوا سانس لینے کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہے۔ وہی گھر فطرت سے ہم آہنگ ہوتا ہے جس میں ہوا کے گزر اور کشادگی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہو۔ اور دن کے وقت سورج کی روشنی خاطر خواہ مقدار میں کمروں میں آتی ہو۔  تاکہ برقی روشنی کا استعمال کم ہو، اور بجلی کی بچت سے اخرجات میں کمی لائی جائے ۔

 

زمین علاقے اور موسمی حالت کے مطابق عمارت کا ڈیزائن بھی کسی بھی عمارت کی پائیداری کا اہم جز ہے ۔

ایک ماہرنقشہ ساز ہی اس بات کا تعین کرتا ہے کہ پلاٹ کے مطابق بنیادوں کو کتنا گہرا ہونا چاہیے، کیسے اسے نمی اور زلزلے کے اثرات سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے اور کیسا ڈیزائن کشادگی اور ہوا کی روانی کو ممکن بنائے گا۔ اس کے علاوہ کھڑکیوں کا زاویہ کیسا ہونا چاہیے کہ قدرتی روشنی اور ہوا کے اندر آنے میں کوئی رکاوٹ درمیان میں حائل نہ ہو۔

کسی بھی نقشہ ساز کی یہ خوبی ہی درحقیقت اسکے کام کو اور عمارت کو مضبوط پائیدار اور حسین بناتی ہے ۔

مذکورہ بالا چند باتوں کا خیال رکھا جائے تو یقیناً عمارتیں صدیوں تک قائم رہتی ہیں ، اور آج کے دور میں بھی ان باتوں کا اگر خیال رکھا جائے تو ہماری عمارتیں مغلوں کے دور کی بنائی گئی عمارتوں کی طرح برسوں تک قائم و دائم رہ سکتی ہیں ۔

مزید جاننا چاہتے ہیں؟

وزٹ کریں اسمارٹ وے کنسلٹنٹس کی خبریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

SMARTWAYHeadquarters
Organically grow the holistic world view of disruptive innovation via empowerment.
OUR LOCATIONSWhere to find us
https://smartwayconsultants.com/wp-content/uploads/2019/04/img-footer-map.png
GET IN TOUCHSmartway Social links
Taking seamless key performance indicators offline to maximise the long tail.
SMARTWAYHeadquarters
Organically grow the holistic world view of disruptive innovation via empowerment.
OUR LOCATIONSWhere to find us
https://smartwayconsultants.com/wp-content/uploads/2019/04/img-footer-map.png
GET IN TOUCHSmartway Social links
Taking seamless key performance indicators offline to maximise the long tail.

Copyright by Smartway Consultants. All rights reserved.

Copyright by Smartway Consultants. All rights reserved.